Thursday, May 9, 2024

رحیم یار خان میں با اثر افراد کا محنت کش کی زمین پر قبضہ

رحیم یار خان میں با اثر افراد کا محنت کش کی زمین پر قبضہ
September 17, 2020

رحیم یار خان ( 92 نیوز) رحیم یار خان میں  بیرون ملک میں محنت مزدوری کی جمع پونجی سے خریدی گئی اراضی  پرقبضہ کر لیا گیا۔

رحیم یارخان کی تحصیل خان پور میں پولیس پٹواری اور تحصیل دار کی مبینہ  ملی بھگت نے   قبضہ مافیا  کے حوصلے بلند کر دیئے ملک کے لیے  زرمبادلہ بھیجنے والے اورسیز پاکستانی بھی ان کے ظلم سے  بچ نا سکے ۔

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی محمد امین کی آراضی پر  بااثر گروپ نے  قبضہ کر لیا  تعمیرات بھی شروع کردیں  ،پولیس اور محکمہ مال خود ہی قبضہ گروپ کے سرپرست بن گئے ، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بنائی گئی حکومتی پالیسی بھی شہری محمد امین کے لیے کارگر ثابت نہ  ہوئی اور  یوں ایک اور بیرون ملک محنت مزدوری کرنے والا  پاکستانی  روایتی کلچر کی بھینٹ چڑھ گیا ۔

اوورسیز پاکستانی محمد امین نے 2010 میں خان پور کے موضع کچی جمال  میں 3 کنال اراضی خریدی تھی۔ جس پر قبضہ مافیہ کی قبضہ کرنے کی کوشیش جاری ہیں قبضہ گروپ میں مبینہ طور پر پٹواری عابد نائب تحصیلدار سمیت ایس ایچ او سٹی فقیر حسین بھی شامل ہیں۔

پٹواری نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے زمین کی مالکیت کی  جعلی رپورٹ بنا کر   اسسٹنٹ کمشنر کو بھیجوانے کے بجائے تھانے پہنچا دی ۔اورسیز شہری کے  احتجاج پر  اسسٹنٹ کمشنر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحصیلدار سے  قبضہ کی بابت جعلی رپورٹ بارے جواب طلب کرلیا ۔

با اثر قبضہ گروپ کے سامانے بے بس پولیس نے  موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محکمہ مال سے رپورٹ طلب کی تھی جس کی بنیاد پر کاروائی نہیں کرسکتے ۔