Thursday, March 28, 2024

رحیم یار خان ، مال گاڑی حادثے کے چوتھےر وز بھی ٹریک بحال نہ ہو سکا

رحیم یار خان ، مال گاڑی حادثے کے چوتھےر وز بھی ٹریک بحال نہ ہو سکا
April 4, 2019

رحیم یار خان (92 نیوز) رحیم یار خان  مال گاڑی حادثے کا آج چوتھا روز  ہے مگر  متاثرہ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت تاحال متاثر ہے ۔

رحیم یار خان  میں ٹریفک متاثر ہونے کے باعث عوام ایکسپریس،شاہ حسین  ایکسپریس،اکبر ایکسپریس،جعفرایکسپریس سمیت متعدد ٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں مس پر مسافر پریشان   ہیں ۔

رحیم یار خان میں مال گاڑی کو حادثے نے ریلوے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا، چار روز بعد بھی ٹرینوں کی آمدو رفت مکمل طور پر بحال نہ  ہوسکی جبکہ مسافر گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور اور شدید ذہنی اذیت  میں مبتلا ہیں۔

لاہور سے کراچی اور کوئٹہ جانے والی ٹرینیں  گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں،  جس کے باعث لاہوراسٹیشن پر مسافر ریلوے انتظامیہ کیخلاف پھٹ پڑے، مسافروں نے شکوہ کیا کہ ٹرینوں کا صحیح ٹائم نہیں بتایا جارہاہے۔

ادھروزیر ریلوے شیخ رشید نے ٹرینوں کی تاخیر پرصرف  معذرت کرکے جان چھڑا لی ، کہتے ہیں  ٹرینوں کی تاخیرپر  عوام سے معذرت خواہ ہوں۔

دوسری جانب  ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی تاخیر کو ہر ممکن کوشش سے کم سے کم کیا جا رہا ہے،مسافروں سے تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہیں۔