Friday, March 29, 2024

رحیم یار خان: حکومتی احکامات کے باوجود سی این جی سٹیشن نہ کھل سکے، حکومت پالیسی واضح کرے: وقار سندھو

رحیم یار خان: حکومتی احکامات کے باوجود سی این جی سٹیشن نہ کھل سکے، حکومت پالیسی واضح کرے: وقار سندھو
May 29, 2015
رحیم یارخان (نائنٹی ٹو نیوز) حکومتی احکامات کے باوجود رحیم یارخان میں سی این جی اسٹیشن نہ کھل سکے۔ صدر سی این جی سٹیشن وقار سندھو کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ معاہدہ کرے اور پالیسی واضح کرے اس کے بعد سی این جی اسٹیشن کھولیں گے۔ حکومتی احکامات کے باوجود رحیم یارخان کے پچاس سی این جی اسٹیشن بند پڑے ہیں۔ شہریوں نے جب سی این جی اسٹیشن کھلنے کی خبر سنی تو سی این جی اسٹیشنوں پر پہنچ گئے لیکن سی این جی اسٹیشن بند دیکھ کر انہیں مایوسی کا سامنا کر نا پڑا۔ صدر سی این جی ایسوسی ایشن وقار سندھو کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ سی این جی خریدنے اور فروخت کرنے کا معاہدہ کرے اور اپنی پالیسی واضح کرے کہ کتنے دن سی این جی اسٹیشن کھلیں گے۔ صدر سی این جی ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ بارہ لاکھ روپے سیکورٹی کی مد میں مانگے جا رہے ہیں جبکہ سات مہینے سے ہمارا معاشی قتل عام کیا جا رہا ہے، ہم اتنے پیسے کہاں سے دیں۔