Thursday, April 25, 2024

رحیم یار خان : تیتر کا غیر قانونی شکارکرنیوالے 4 افراد گرفتار

رحیم یار خان : تیتر کا غیر قانونی شکارکرنیوالے 4 افراد گرفتار
December 13, 2015
رحیم یار خان(92نیوز)رحیم یارخان  میں محکمہ وائلد لائف کی کارروائی چولستان میں شکار کرنے پر سیکرٹری آرٹی اے بہاولپور تنویر جنڈیر، گائیڈ اور تین افراد کوحراست میں لےلیا گیا جبکہ شکاریوں سے دو گنیں کارتوس اور تیتر برآمد ہوا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق رحیم یارخان کے چولستان میں سوریاں کے مقام کے قریب محکمہ وائلڈ لائف نے شکار کرنے کے اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چار شکاریوں کو گرفتار کرلیا جن میں سیکرٹری آرٹی اے بہاولپور تنویر جنڈیر اپنی گاڑی ایل آر پی 22 پر اپنے دوست اور گائیڈ کے طورپر وائلڈلائف انسپکٹر لیاقت پور الطاف حسین گسورا ، لال اختر ، محمد یونس کو حراست میں لے لیاگیا۔ وائلڈ لائف انسپکٹر الطاف حسین گسورا شکاریوں کے گائیڈ کے طورپر سیکرٹری آر ٹی اے بہاولپور کے ساتھ تھے سیکرٹری آرٹی اے بہاولپور تنویر جنڈیر نے میڈیا کو موقف دینے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے شکارکھیلنے سے انکار کیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ اور شکار کا لائسنس موجود ہے وائلڈ لائف ذرائع کے مطابق شکار کے لائسنس پر صرف مرغابی کا شکار کھیلاجاسکتاہے چولستان میں تیتر کا شکار قطعی طورپر منع ہے ۔