Sunday, September 8, 2024

رحیم یار خان: بلاول بھٹو زرداری کا رحیم یار خان میں سنڈے برنچ، تخت لاہور کی آمریت نہیں، اصلی جمہوریت چاہیے: بلاول

رحیم یار خان: بلاول بھٹو زرداری کا رحیم یار خان میں سنڈے برنچ، تخت لاہور کی آمریت نہیں، اصلی جمہوریت چاہیے: بلاول
March 27, 2016
رحیم یار خان (نائنٹی ٹو نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو جنوبی پنجاب کے دورے پر ہیں۔ رحیم یار خان میں جیالوں کو پرتکلف سنڈے برنچ دیا پھر بہاولپور کے لئے اڑان بھر گئے جہاں آج جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ تخت لاہور کی آمریت نہیں، اصلی جمہوریت چاہئے۔ کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کو فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کرنی ہے۔ بلدیاتی نمائندوں کو سخت محنت کرنے کی بھی تلقین کی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے طوفانی دورے میں رحیم یار خان میں رنگ جمایا اور پھر بہاولپور کے لیے اڑان بھر لی۔ رحیم یار خان میں بلدیاتی نمائندوں سے خطاب میں بلاول بھٹو نے نظام کی تبدیلی کا ایک مرتبہ پھر نعرہ مارا اور کارکنوں کو نظام کے خلاف جدوجہد کرنے کا درس دیا۔ جیالوں کے جذبات گرمانے کے بعد رحیم یار خان میں پرتکلف سنڈے برنچ ہوا۔ کھانے میں بلاول نے تو گریز کیا مگر جیالوں نے وہی کیا جو کرنا تھا یعنی بھانت بھانت کے کھانوں پر خوب ہاتھ صاف کیے۔ جنوبی پنجاب کے دورے پر نکلے بلاول کا اگلا پڑاؤ بہاولپور ہے جہاں آج وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔