Wednesday, April 24, 2024

رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ شروع، سعودی عرب میں آج پہلا روزہ، مسجد الحرام میں ہزاروں مسلمانوں نے نماز تراویح ادا کی

رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ شروع، سعودی عرب میں آج پہلا روزہ، مسجد الحرام میں ہزاروں مسلمانوں نے نماز تراویح ادا کی
June 18, 2015
ریاض (ویب دیسک) سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں آج پہلا روزہ ہے۔ خانہ کعبہ میں اس ماہ صیام کی پہلی نماز تروایح ادا کی گئی۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں ماہ صیام کا آغاز ہو گیا ہے اور مسجد الحرام میں ہزاروں مسلمانوں نے نماز تراویح ادا کی۔ گزشتہ روز چاند دیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی سرکاری رویت ہلال کمیٹی اور سعودی سپریم کونسل کا اجلاس ریاض میں ہوا جس میں سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں جمعرات اٹھارہ جون کو پہلے روزے کا اعلان کیا گیا۔ لبنان، مصر، فلسطین، اردن، کویت، امریکا اور یورپ کے کئی ممالک میں بھی رحمتوں اور برکتوں سے سجے رمضان المبارک کا آغاز ہو گیا ہے۔