Friday, May 10, 2024

رحمتوں اور برکتوں والی شب برات مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

رحمتوں اور برکتوں والی شب برات مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے
April 9, 2020
لاہور ( 92 نیوز) رحمتوں اور برکتوں والی شب برات مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے، کورونا کے خدشات پر مساجد میں محافل اور اجتماعات نہیں ہورہے۔ یوں تو شعبان المعظم کا پورا مہینہ ہی عبادت وریاضت کا مہینہ ہے لیکن اس کی پندرھویں شب کو ایک خاص خصوصیت حاصل ہے اس رات کو عرف عام میں ’’شب برات‘‘ کہا جاتا ہے ، جس کی وجہ یہ ہے کہ برات کا معنی ہے دور ہونا ، جدا ہونا ، نجات پانا وغیرہ۔ اور اس رات اللہ تعالیٰ کے نیک بندے آخرت کی رسوائی وذلت سے دور کر دئیے جاتے ہیں ۔ مسلمان اپنے گھروں میں شب بیداری کرکے نوافل، ذکر اور خصوصی عبادات میں مصروف، کورونا کے تدارک کیلئے خصوصی دعائیں،قبرستانوں میں جمع ہونے پر بھی پابندی