Thursday, April 18, 2024

رحمتوں اور برکتوں والی رات لیلۃ القدر کے موقع پر مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام

رحمتوں اور برکتوں والی رات لیلۃ القدر کے موقع پر مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام
May 21, 2020
لاہور (92 نیوز) رحمتوں اور برکتوں والی رات لیلۃ القدر کے موقع پر ملک بھر کی مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ شہری حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے عبادات میں مصروف رہے۔ لاہور کی داتا دربار مسجد میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر مذہبی امور پیر سید سعید الحسن شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کراچی کی مساجد میں خصوصی عبادات اور نوافل ادا کیے گئے۔ اسلام آباد کی فیصل مسجد کے کھلے صحن میں حفاظتی تدابیر کے ساتھ نماز تراویح ادا کی گئی۔ روح پرور اجتماع میں قرا حضرات نے خوش الحانی کے ساتھ قرآن سنایا۔ مختلف مساجد میں نوافل اور نماز تسبیح کا اہتمام کیا گیا۔ حکومتی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے شہریوں نے ایک دوسرے سے چھے فٹ کا فاصلہ رکھا اور عبادت میں مصروف رہے۔