Saturday, May 11, 2024

رحمت للعالمین ﷺ اسکالرشپ کا مقصد محروم طلبہ کو معاشی سپورٹ فراہم کرنا ہے، وزیراعلیٰ بزدار

رحمت للعالمین ﷺ اسکالرشپ کا مقصد محروم طلبہ کو معاشی سپورٹ فراہم کرنا ہے، وزیراعلیٰ بزدار
April 18, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں، رحمت للعالمینﷺ اسکالرشپ کے اجراء کا مقصد محروم طلبہ کو معاشی سپورٹ فراہم کرنا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا، پنجاب میں نادار اور ذہین طلبہ کیلئے حضرت محمد ﷺ سے منسوب رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپ کامیابی سے جاری ہے۔ اسکالرشپ کے تحت وظائف کی منصفانہ اور شفاف تقسیم یقینی بنائیں گے، نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کے مطابق مراعات یافتہ اور محروم طبقات کے درمیان معاشی فرق کم کرنا چاہتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا، رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپ سے نادار طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ سرکاری کالجز اوریونیورسٹیوں کے طلبہ کو 14ہزار انٹرمیڈیٹ اسکالر شپ اور 891انڈر گریجوایٹ اسکالر شپ ملیں گے۔ 50 فیصد رحمت للعالمینؐ اسکالرشپ ضرورت مند بچوں کو دیا جائے گا۔