Wednesday, May 8, 2024

رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپ پروگرام پورے ملک کیلئے ہے ، شفقت محمود

رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپ پروگرام پورے ملک کیلئے ہے ، شفقت محمود
April 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپ پروگرام پورے ملک کیلئے ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے رحمت اللعالمین ﷺ اسکالرشپ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے بنیادی عنصر ہے۔ تمام طلبہ کو بلاتفریق پروگرام تک رسائی حاصل ہو گی۔ پانچ سال میں 28 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ رواں سال 36 ہزار اسکالرشپس دی جائیں گی۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنی اسکالرشپس نہیں دی گئیں۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بولے طلباء کی معاشی اسپورٹ حکومت کا فرض ہے۔ وسائل کی شفافانہ تقسیم کےلیے ویب پورٹل لانچ کر دیا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے بھی تعلیمی میدان میں وفاقی حکومت کے شانہ بشانہ چلنے کا عزم کیا۔