Monday, May 13, 2024

رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری

رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری
October 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) صدر مملکت نے رحمت اللعالمین اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کر دیا۔

آرڈیننس کے مطابق وزیراعظم اتھارٹی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے۔ اتھارٹی چیئرمین اور 6 ممبران پر مشتمل ہو گی۔ اتھارٹی انصاف اور فلاحی ریاست کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے اقدامات کرے گی۔ اتھارٹی نوجوانوں کی کردار سازی کیلئے سیرت نبویﷺ اور احادیث پر ریسرچ کرے گی۔ اتھارٹی سیرت نبویﷺ کو نصاب کا حصہ بنانے کیلئے متعلقہ ماہرین سے بھی مشاورت کرے گی۔