Sunday, May 5, 2024

رحمان ملک بینظیر کے قاتلوں کو جانتے ہیں تو بے نقاب کیوں نہیں کرتے ،شاہ محمود قریشی

رحمان ملک بینظیر کے قاتلوں کو جانتے ہیں تو بے نقاب کیوں نہیں کرتے ،شاہ محمود قریشی
May 13, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کراچی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی سے چھٹکارا ھاصل کرنا ہوگا۔ شاہ محمود قریشی نے عوامی جلسےسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحمان ملک اگر بے نظیر کے قاتلوں کو جانتا ہے تو بے نقاب کیوں نہیں کرتا ، اگر کراچی میں رینجرز نہ ہوتے تو کیا اہل کراچی محفوظ ہوتے ۔ رہنما تحریک انصاف کامزید کہنا تھا کہ اہلیان کراچی کب تک اپنے کندھے پر لاشیں اٹھاتے رہیں گے ، سب کو جگہ دینے والے آج غیر محفوظ ہیں ۔