Friday, May 17, 2024

رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے قیام کا مقصد ہی نوجوان نسل میں اخلاقی اقدار کو بیدار کرنا ہے، وزیراعظم عمران خان

رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے قیام کا مقصد ہی نوجوان نسل میں اخلاقی اقدار کو بیدار کرنا ہے، وزیراعظم عمران خان
November 3, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے قیام کا مقصد ہی نوجوان نسل میں اخلاقی اقدار کو بیدار کرنا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت رحمت العالمین اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے 1400 سال قبل ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مرتب کردہ شاندار روایات پر عمل کرنا ہو گا۔ ہمیں جدید ذرائع ابلاغ بالخصوص سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے نوجوانوں کو غیر اخلاقی اجنبی ثقافت کے حملے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے قیام کا مقصد ہماری نوجوان نسل میں اخلاقی اقدار کو بیدار کرنا ہے جسے انٹرنیٹ کے اس دور میں ہر طرح کے غیر اخلاقی مواد تک آن لائن رسائی حاصل ہے۔ نوجوانوں کی کردار سازی کے لئے تحقیق کی جائے اور موثر طریقہ اپنایا جائے۔