Friday, April 26, 2024

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نےسانحہ قصور کی رپورٹ پیش کر دی

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نےسانحہ قصور کی رپورٹ پیش کر دی
January 15, 2018

لاہور (92 نیوز) رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ قصور کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔
لاہورہائیکورٹ میں سانحہ قصور کے حوالے سے سماعت ہوئی۔ دوران سماعت
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جون دو ہزارپندرہ میں زیادتی اور قتل کے واقعات شروع ہوئے ابھی تک ملزموں کو گرفتارنہیں کیا گیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ تاخیر کی وجہ حکومت نااہلی ہے، ایسے واقعات روکنے کے لئے حکومت کو پہلے ہی حرکت میں آجاناچاہئے تھا۔ حکومت تیزی سے کام کرتی تو زینب کا واقعہ پیش نہ آتا۔
ادھر جسٹس صداقت علی خان نے برہمی ظاہر کی کہ آئی جی پنجاب کوچھتیس گھنٹے کی ڈیڈلائن دی وہ نہیں آئے نہ رپورٹ پیش کی۔
ادھر صفدر شاہین ایڈووکیٹ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ آئی جی پنجاب کو بدھ کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ پولیس اپنی نااہلی کی وجہ سے ملزموں کو گرفتارنہیں کر سکی۔
دوسری طرف سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملزم کی تلاش جاری ہے ابھی اس کا پتہ نہیں چلا۔
ڈی جی فرانزک نے عدالت کو بتایا کہ معاملے کی تحقیقات کے لئے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔
اس کے بعد مزید سماعت سترہ جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔