Thursday, May 9, 2024

ایچ آئی وی سے نمٹنے کیلئے عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کی درخواست قبول کر لی

ایچ آئی وی سے نمٹنے کیلئے عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کی درخواست قبول کر لی
May 26, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) رتوڈیرو میں ایچ آئی وی وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کی درخواست قبول کر لی۔ ڈبلیو ایچ او کی خصوصی ٹیم پاکستان آئے گی۔ رتوڈیرو اور سندھ کے دیگرعلاقوں میں ایڈز  کے مرض  نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ رتو ڈیرو اور سندھ کے دیگر علاقوں میں ایڈز کی سنگین صورت حال سے نمنٹے کے لیے عالمی ادارہ صحت  پاکستان کی درخواست قبول کرلی۔ ماہرین کی دس رکنی خصوصی ٹیم  28 مئی کو کراچی پہنچے گی۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے حکام کو ایڈز کی تشخیصی کٹس بھی دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کو پاکستان آمد پر ویزہ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ٹیم وفاقی و صوبائی صحت حکام کے ہمراہ متاثرہ علاقوں میں ایڈز کے مریضوں سے ملاقاتوں کے علاوہ  ایڈز کیسز پر تحقیقی رپورٹ بھی  مرتب کرے گی۔ ڈبلیو ایچ او ٹیم ایک ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گی۔ پاکستان نے عالمی ادارہ صحت کو ایڈز ماہرین بھجوانے اورایڈز کی 50 ہزار تشخیصی کٹس فراہمی کی درخواست کی تھی۔