Friday, May 17, 2024

رتوڈیرو میں 45افراد میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق

رتوڈیرو میں 45افراد میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق
April 30, 2019
رتوڈیرو  ( 92 نیوز ) رتوڈیرو خطرناک 45 افراد میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہوئی  جن میں 25 بچے بھی شامل ہیں ۔ مریضوں کا علاج کرنے والا اتائی ڈاکٹر خود بھی ایڈز کا شکار، پولیس نے تائی ڈاکٹر مظفر گھانگھرو کو گرفتار کرلیا۔عدالت نے ملزم کو تین روزہ  جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں ایڈز کا مرض پھیلنے سے متعلق دل دہلا دینے والے انکشاف سامنے آئے ہیں ، ایڈز میں مبتلا مریضوں کی تعداد 31 ہو چکی ہے جن میں 85 فیصد بچے بھی شامل۔محکمہ صحت نے بچوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے گرفتارکرادیا، دوسری جانب ڈاکٹر مظفر کا کہنا ہے کہ اسے پھنسایا جا رہاہے۔

ملک میں ساڑھے 23 ہزار سے زائد ایڈز کے مریضوں کا انکشاف

رتو ڈیرو میں ایڈز کا وائرس پھیلنے کے انکشاف پر جہاں اتائی ڈاکٹرز کے خلاف آپریشن ہوا وہیں ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے شک کی بنیاد پر نجی کلینک کے ڈاکٹرز اور عملے کے بھی ایچ آئی وی کے ٹیسٹکرائے جس میں  عرصہ دراز سے بچوں کا علاج کرنے والا ڈاکٹر مظفر گھانگرو خود ایچ آئی وی ایڈز کا مریض نکلا۔ ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر ڈاکٹر مظفر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا،ایف آئی آر میں ڈاکٹر پر اپنا مرض چھپانے اور بچوں کو بھی مریض بنانے کا الزام لگایا گیا۔ دوسری جانب ڈاکٹر مظفر گھانگھرو نے بتایا کہ مجھ میں ایڈز کی کوئی علامات سامنے نہیں آئیں ، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن اپنے آپ کو بچانے کے لیے مجھ پر جھوٹے کیس بنا رہا ہے۔ گرفتار ڈاکٹر کو ریمانڈ کیلئے مقامی عدالت میں پیش  کیا گیا جہاں اس کا 3 روزہ ریمانڈ دیدیا گیا۔