Friday, May 10, 2024

رتوڈیرو شہر میں تین لاکھ سے زائد آبادی پینے کے میٹھے پانی سے محروم

رتوڈیرو شہر میں تین لاکھ سے زائد آبادی پینے کے میٹھے پانی سے محروم
February 1, 2019
 رتوڈیرو (92 نیوز) رتوڈیرو شہرمیں تین لاکھ سے زائد آبادی پینے کے میٹھے پانی سے محروم ہیں۔ رتوڈیرو کے شہریوں کو پینے کے پانی کا بڑا مسئلہ درپیش ہے۔ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں شہر سے چار کلومیٹر کی دوری پر رتوڈیرو نوڈیرو روڈ پر میٹھے پانی کا پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنایا جو کہ 7 سال گزرنے کے باوجود بھی مکمل نہ ہو سکا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کی لاگت میں بھی اضافہ ہونے لگا اور یہ منصوبہ 14 کروڑ سے بڑھ کر 18 کروڑ پر پہنچ گیا مگر شہریوں کو صاف پانی مہیا نہ کر سکا۔ شہر میں لگائے گئے کئی واٹر فلٹریشن پلانٹ یا تو خراب ہو چکے یا فنڈز کی عدم فراہمی سے فعال ہی نہیں کئے گئے۔ شہری پینے کا میٹھا پانی دور دراز علاقوں سے لانے پر مجبور ہیں جبکہ کوئی بھی عوامی نمائندہ یا حکومت نوٹس لینے کو تیا ر نہیں۔