Monday, May 6, 2024

ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ، نائنٹی ٹو نیوز کے زیر اہتمام مقابلہ حسن نعت ،جان رحمت ، کا فائنل 12ربیع الاول کو ہوگا

ربیع الاول کا چاند نظر آگیا ، نائنٹی ٹو نیوز کے زیر اہتمام مقابلہ حسن نعت ،جان رحمت ، کا فائنل 12ربیع الاول کو ہوگا
December 12, 2015
  لاہور(92نیوز)ربیع الاول کا چاند نظر آ گیا  ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ چو بیس دسمبر بروز جمعرات منائی جائے گی چاند نظر آتے ہی عاشقان رسول ﷺ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی  گلیاں اور بازار سج گئے اوردرود وسلام کی محفلیں شروع ہوگئیں نائنٹی ٹو نیوز کے زیر اہتمام مقابلہ حسن نعت جان رحمت کا فائنل بارہ ربیع الاول کو ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی غلامان مصطفے ﷺ کے دل خوشی  سےجھوم اُٹھتے ہیں کیونکہ یہ وہ ماہ مقدس ہے جس میں نبی رحمت ﷺ کی ولادت با سعادت ہوئی  حضور نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت پر زمین و آسمان کی مخلوق نے خوشیاں منائیں اوراسی جذبہ عشق کی پیروی میں عاشقان رسول ﷺ نے ربیع الاول کا آغاز ہوتے ہی گلیاں اور بازار سجا دیئے۔ ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جبکہ صوبائی کمیٹیوں کا اجلاس صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں ہوا ملک بھر سے چاند نطر آنے کی شہادتیں وصول ہونے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا جبکہ ملک بھر میں بارہ ربیع الاول چوبیس دسمبر بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔ ربیع الاول کے سلسلے میں نائنٹی ٹو نیوز نے ملک بھر میں مقابلہ حسن نعت جان رحمت کا انعقاد کیا اور کوارٹر فائنل کے لئے چھبیس نعت خواں چنے گئے کوارٹر فائنل میں کامیاب ہونے والے نعت خوانوں کے درمیان گیارہ ربیع الاول کو سیمی فائنل ہو گا  جبکہ اس راؤنڈ میں کامیابی حاصل کرنے والوں کے درمیان بارہ ربیع الاول کو مقابلہ ہو گا۔