راہول گاندھی بھارتی کانگریس پارٹی کے صدر منتخب
نئی دہلی ( 92 نیوز ) راہول گاندھی بھارتی کانگریس پارٹی کے صدر بن گئے ۔ راہول گاندھی بلامقابلہ پارٹی صدر منتخب ہوئے ہیں ۔
راہول گاندھی کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر کانگریس کے کارکنوں نے جشن منایا ۔
راہول گاندھی سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی کے بیٹے اور اندرا گاندھی کے پوتے ہیں ۔