Friday, April 26, 2024

راہ فرار اختیار کرنے سے بھارت کا جھوٹ پھر بے نقاب ہوگیا، شاہ محمود قریشی

راہ فرار اختیار کرنے سے بھارت کا جھوٹ پھر بے نقاب ہوگیا، شاہ محمود قریشی
October 22, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  کہا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سمیت تمام سفارتکاروں کو ایل او سی کے دورے کی دعوت دی ، راہ فرار اختیار کرنے سے بھارت کا جھوٹ پھر دنیا کے سامنے بےنقاب ہوگیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی بیانیہ پٹ گیا ہے اور اپنی ساکھ بچانے کیلئے حیلے بہانے تلاش کررہا ہے ، دنیا کو  بھارتی الزام تراشیوں کا بھی نوٹس لینا چاہئے۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی ساکھ دنیا بھر میں متاثر ہو رہی ہے ، ہم نے او آئی سی کو مسئلہ کشمیر پر یکجا کیا ،  بھارت اب آبی جارحیت کی جانب بڑھ رہا ہے  اور خطے کے امن کو داؤ پر لگانا چاہتا ہے ، بھارتی وزیر اعظم کی تقریر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ  بھارت کا پرانا پراپیگنڈا اور دقیانوسی باتیں ہیں ،بھارت اس وقت  بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،  اس کا بیانیہ پٹ چکا ہے ، آج شام سارھے چار بجے آبی جارحیت پر ایک میٹنگ بلائی ہے ۔