Thursday, April 25, 2024

راوی ٹاؤن لاہور کی 6 یونین کونسلز میں خصوصی انسداد پولیو مہم مکمل

راوی ٹاؤن لاہور کی 6 یونین کونسلز میں خصوصی انسداد پولیو مہم مکمل
July 27, 2020

لاہور ( 92 نیوز) راوی ٹاؤن لاہور کی 6 یونین کونسلز میں خصوصی انسداد پولیو مہم مکمل کر لی گئی ،چند روز قبل لاہور کے علاقہ بادامی باغ میں پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی ڈھائی سالہ علی پولیو کے باعث انتقال کر گیا۔

راوی ٹاؤن کی 6 یونین کونسلز میں خصوصی پولیو مہم شروع کی گئی اور ستاون ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے،پولیو کے باعث جاں بحق ہونے والے ڈھائی سالہ بچے کے اہلخانہ کہتے ہیں کہ علی کو بھی تمام ویکسی نیشنز دی گئیں۔

پولیو ورکرز کہتے ہیں چھ ماہ انسداد پولیو مہم معطل رہی اس مرتبہ کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے پولیو مہم کو مکمل کیا گیا،عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان کا شمار صرف ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں پولیو کے اثرات باقی ہیں۔