Thursday, April 25, 2024

راولپنڈی،نجی اسپتال کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے لڑکاجاں بحق

راولپنڈی،نجی اسپتال کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے لڑکاجاں بحق
September 26, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز )راولپنڈی کے نجی اسپتال کےڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 14 سالہ لڑکاجان کی بازی ہارگیا ۔ مورگاہ میں نجی ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے 14 سالہ لڑکے کی ہلاکت پر لواحقین اور اہل علاقہ مشتعل ہو گے اور  اسپتال میں توڑپھوڑ کے بعدلاش جی ٹی روڑ پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ لواحقین نے الزام عائد کیا ڈاکٹروں کے بجائے پرامیڈیکل سٹاف نے غلط انجکشن لگایا جس سے عبداللہ کی موت واقع ہوئی ، موت کی اطلاع ملتے ہی لواحیقن اور اہل علاقہ مشتعل ہو گئے ۔ مشتعل مظاہرین نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور عملہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا،مظاہرین لاش کو جی ٹی روڑ پر لے آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ٹائروں کو آگ لگا کر جی ٹی روڑ بلاک کر دی ۔ مظاہرین کا مطالبہ تھاکہ ڈاکٹروں پر غفلت کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جائیں ، انتظامیہ نے مطالبہ مانتے ہوئے جی ٹی روڈ کھلوا دی ۔ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے عبداللہ کو گزشتہ روز ہسپتال لایا گیا تھا نوجوان کے دماغ سے پانی نکالنے کے لئے نیورو سرجن ڈاکٹر اشفاق نے انتہائی پیچیدہ آپریشن کیا۔ آپریشن سے قبل لواحقین کو بتادیا تھا کہ نوجوان کی جان بھی جا سکتی ہے۔ لواحقین کی رضامندی کے بعد آپریشن کیا گیا۔ عبداللہ کی موت قدرتی امر ہے اس میں ڈاکٹروں نے کوئی عفلت نہیں برتی۔