Saturday, April 20, 2024

راولپنڈی: ہیکرز نے 32 صارفین کے اکاؤنٹس خالی کر دیئے

راولپنڈی: ہیکرز نے 32 صارفین کے اکاؤنٹس خالی کر دیئے
January 17, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) نجی بینک میں اے ٹی ایم اسکیمنگ سے بڑا ڈاکہ پڑ گیا۔
ہیکرز نے راولپنڈی صدر جی پی او کے قریب بینک کے 32 صارفین کے بینک اکائونٹس خالی کر دیئے۔
لاکھوں کی اے ٹی ایم ڈکیتی پر متعلقہ بینک افسران نے سٹیٹ بینک سے رابطہ کر لیا۔
تعلیم یافتہ ڈاکوئوں نے ڈکیتی کا جدید طریقہ اختیار کر لیا۔ ہیکرز نے اے ٹی ایم اسکیمنگ کے ذریعے صارفین کو لاکھوں سے محروم کر دیا۔
راولپنڈی کے علاقے صدر میں جی پی او کے قریب نجی بینک میں اے ٹی ایم اسکیمنگ سے 32 کسٹمرزکو لاکھوں سے محروم کر دیا گیا۔
اے ٹی ایم اسکیمنگ فراڈ سے 32 افراد کے لاکھوں روپے کراچی سے نکالے گئے۔
اسکیمنگ فراڈ سے ملائیشیا میں زیر تعلیم پاکستانی طالبہ الیزا بھی نہ بچ سکی جس کے اکاونٹ سے 4 لاکھ روپے نکالے گئے۔
طالبہ نے کہا کہ نجی بینک نے اکاؤنٹ سے نکلنے والی رقم کا الرٹ بھی معطل کئے رکھا۔
اسکیمنگ فراڈ کے بعد متاثرہ طالبہ الیزا ماں کے ہمراہ بینک پہنچ گئی۔
بینک مینجر نے کہا کہ ہیکرز نے کارڈ ہیک کر کے رقم نکالی اور ٹرانزیکشن کراچی سے ہوئی۔
بینک عملہ کے مطابق یکم جنوری کو نجی بینک اے ٹی ایم استعمال کرنے والے تمام صارفین کا ڈیٹا ہیک کر کے لوٹا گیا ہے۔
ملزمان نے گزشتہ ہفتہ اور اتوار کو واردات کی۔
بینک اب تک ملک بھر میں 1800 اے ٹی ایمز بلاک کر چکا ہے۔