Sunday, May 12, 2024

راولپنڈی ہوں، وزیر اعظم سے ملاقات نہیں ہوسکے گی، مراد علی شاہ

راولپنڈی ہوں، وزیر اعظم سے ملاقات نہیں ہوسکے گی، مراد علی شاہ
December 26, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کے خواہش مند ہیں تاہم مراد علی شاہ کہتے ہیں انہیں نہیں معلوم وزیر اعظم 27 دسمبر کو کراچی آرہے ہیں، راولپنڈی میں ہونے کی وجہ سے ملاقات نہیں ہوسکے گی۔ پہلے وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی اور چند ہی روز میں ملاقات ہوبھی گئی،پھر گورنر سندھ نے مزار قائد پر انکشاف کیا وزیراعظم بھی دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنا چاہتے تھے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے بات چیت کے دوران لگے ہاتھوں اس خواہش کا اظہار بھی کرڈالا کہ پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی ملکر صوبے کے کئی کام بہتر کرسکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے شکوہ کیا وزیراعظم کے دورہ کراچی کا بتایا ہی نہیں جاتا،ستائیس دسمبر کو آمد کا ابھی پتا لگا، مگر راولپنڈی میں ہونے کے باعث ملاقات نہیں ہوسکے گی، وزیراعظم سے اسلام آباد کی میٹنگ مثبت رہی۔ مراد علی شاہ کے جواب کے بعد عمران اسماعیل نے تقریب کے دوران کہا اگر ضرورت پڑی تو وہ وزیراعلی کے ہمراہ اسلام آباد جا کر وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، ترقی کے معاملات اب نہیں رکیں گے۔