Friday, April 26, 2024

راولپنڈی : نجی ہسپتال میں کانگو کا مریض دم توڑ گیا‘ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں تدفین

راولپنڈی : نجی ہسپتال میں کانگو کا مریض دم توڑ گیا‘ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں تدفین
September 21, 2016
راولپنڈی (92نیوز) راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال میں وائرس سے متاثرہ مریض چار روز تک زیرعلاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کانگو وائرس نے ملک بھر میں خوف کی فضا پیدا کر دی ہے۔ مختلف علاقوں سے اب تک کئی کیس سامنے آ چکے ہیں جن میں سے کئی متاثرہ مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اگرچہ عید قربان سے پہلے خصوصی اقدامات کئے گئے تھے اور حکومتی سطح پر آگاہی پیغامات بھی جاری ہوئے لیکن کانگو وائرس پر قابو نہ پایا جا سکا۔ کلرسیداں کے گاوں گ ف سے تعلق رکھنے والے محمد اقبال کو وائرس کی نشاندہی پر راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال لایا گیا۔ محمد اقبال چار روز ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد آج دم توڑ گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کی نگرانی میں محمد اقبال کی تدفین کر دی گئی۔ جنازے میں شرکت اور تدفین کرنے والوں کو خصوصی لباس پہنائے گئے تھے۔