Sunday, September 8, 2024

راولپنڈی: ہندوؤں کا مذہبی تہوار ہولی، لال کٹرتی مندر میں مرکزی تقریب کا انعقاد، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

راولپنڈی: ہندوؤں کا مذہبی تہوار ہولی، لال کٹرتی مندر میں مرکزی تقریب کا انعقاد، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں
March 24, 2016
راولپنڈی (نائنٹی ٹو نیوز) راولپنڈی میں ہندو برادری نے اپنا مذہبی تہوار ہولی انتہائی جوش جذبہ کے ساتھ منایا۔ پوجاپاٹ کے بعد ملکی سلامتی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔ ہندوؤں کا مذہبی تہوار ہولی راولپنڈی کے مختلف مندروں میں منایا گیا۔ مرکزی تقریب راولپنڈی کے لال کٹرتی مندر میں ہوئی جس میں ہندوؤں کی بڑی تعداد کے ساتھ مسلمان اور عیسائی برادری نے بھی شرکت کی۔ ہندو لڑکیوں نے ہولی کے تہوار کو بھرپور انداز میں منایا۔ ایک دوسرے پر رنگ پھینکا اور خوشی کو دوبالا کیا۔ ہولی جیسے مذہبی تہوار میں ہندوؤں کے ساتھ دوسرے مذاہب کے لوگوں کی شرکت سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتی برادریوں کو مکمل مذہبی آزادیاں حاصل ہیں۔