Thursday, May 16, 2024

راولپنڈی، گیس لیکج دھماکے سے گھر میں آتشزدگی، 4 بہنیں اور بھائی جھلس کر زخمی

راولپنڈی، گیس لیکج دھماکے سے گھر میں آتشزدگی، 4 بہنیں اور بھائی جھلس کر زخمی
February 1, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی گیس لیکج دھماکے سے گھر میں آگ لگنے سے چار بہنیں اور ایک بھائی جھلس کر زخمی ہوگیا۔ راولپنڈی کے علاقے فوجی کالونی میں واقع گھر میں گیس لیکج دھماکہ ہوگیا، آگ لگنے کے نتیجے میں جھلس کر چار بہنیں اور ایک بھائی زخمی ہوگیا۔ ریسکیوترجمان کے مطابق پانچوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہولی فیملی اسپتال کے برن سینٹر منتقل کردیا گیا۔ تھانہ پیرودھائی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔