Wednesday, May 8, 2024

راولپنڈی: گھر پر پولیس چھاپے کے دوران 50سالہ شخص جاں بحق

راولپنڈی: گھر پر پولیس چھاپے کے دوران 50سالہ شخص جاں بحق
March 3, 2017
راولپنڈی(92 نیوز)راولپنڈی میں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ محلہ اسلام نگر میں  پولیس پتنگ بازوں کے خلاف مبینہ کارروائی میں شہری کے گھرگھس آئی ،چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کردیا۔ اہلخانہ پر تشدد  پولیس رویے سے دلبرداشتہ محمد اسلم نے جان دیدی۔ ورثا کا بے نظیرہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ، مری روڈ بلاک کردی ۔ میٹرو بس پر بھی  پتھرائو کیا ۔ تفصیلات کےمطابق سرچ وارنٹ  نہ کوئی پوچھنے والا راولپنڈی پولیس نکل پڑی  پتنگ فروشوں کو پکڑنےمحلہ اسلام نگر صادق آباد پولیس دو بھائیوں کو ساتھ لے کرجانے کے لیے گھر میں گھس گئی۔ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر میں موجود خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی اور تشدد کیا۔ یہ سب کچھ گھر کا سربراہ 50 سالہ محمد اسلم نہ دیکھ سکا، اہل خانہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے پولیس اہلکار نے محمد اسلم کو چھاتی پر زوردار مکا مارا جس سے وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ شہری کی ہلاکت پر مظاہرین نے چاندنی چوک کو دو گھنٹے بلاک رکھا، پولیس کی مزید نفری آئی  تو مشتعل ہوگئے اور گاڑیوں پر پتھراو کیا اور ساتھ میڑو بس سروس کو بھی بند کردیا۔ راولپنڈی شہر میں ایک ہفتہ کے دوران پتنگ بازی کے نتیجے میں دو نوجوان قاتل ڈور کی زد میں آکر زندگی کی ڈور کٹوا چکے، اب پولیس کی چھاپہ مار ٹیمیں  بھی جانیں لینے لگ گئیں ہیں۔