Saturday, April 20, 2024

راولپنڈی کے گرجا گاؤں میں خاتون سمیت دو افراد قتل

راولپنڈی کے گرجا گاؤں میں خاتون سمیت دو افراد قتل
February 28, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ گرجا گاؤں میں خاتون سمیت دو افراد قتل کر دیئے گئے۔ سی پی او محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ فرانزک سائنس یونٹ کے ذریعہ جاۓ وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایس ایچ او کا کہنا ہے خاندانی دشمنی کا تنازعہ سامنے آیا ہے۔ ملزم نے فائرنگ کر کے اپنی چچی اور کزن کو قتل کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے مقتولین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوائی جا رہی ہیں ۔ ادھر ایس پی صدر نے کہا ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جاۓ گا۔ میرٹ پر تفتیش کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جاۓ گا۔