Friday, March 29, 2024

راولپنڈی کے ڈی ایچ کیو اسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

راولپنڈی کے ڈی ایچ کیو اسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
August 31, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی کے ڈی ایچ کیو اسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد اسپتال میں بھگدڑ مچ گئی۔ راولپنڈی کے آلائیڈ اسپتالوں کی سیکورٹی پر سوال اٹھنے لگے۔ ڈی ایچ کیو اسپتال کی ایمرجنسی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے کلرسیداں سے آئے باپ بیٹا لہراسب اور نوید موقع پر دم توڑ گئے۔ ایس پی راول ڈویژن محمد آصف اور ڈی ایس پی سٹی فیصل سلیم اتنا بڑا واقعہ رونما ہونے کے بعد بھی تاخیر سے پہنچے۔ تھانہ پیرودہائی کے پولیس اہلکار تحسین طارق نے بآسانی ایمرجنسی میں داخل ہو کر دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ ملزم فرار ہوتے ہوئے روکنے والے پولیس اہلکار پر بھی فائرنگ کر کے گیا تاہم وہ محفوظ رہا۔ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے سے ڈی ایچ کیو اسپتال عدم تحفظ اور خوف و ہراس کے باعث بند کر دیا گیا۔ ڈاکٹر سرمد کہتے ہیں ایسے حالات میں کام کرنا ممکن نہیں ، یہ اسپتال میں دہشت گردی ہے۔ ملزم کا تعلق راولپنڈی پولیس سے ہونے کے سبب ایس پی راول ڈویژن اور ڈی ایس پی سٹی فیصل سلیم  ایشو پر موقف دینے سے گریزاں تھے اور یہ کہہ کر چلتے بنے کہ ابھی موقف دینا مناسب ہی نہیں۔ راولپنڈی کے ینگ ڈاکٹرز سیکورٹی پر پہلے ہی  شدید تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔