Thursday, April 25, 2024

راولپنڈی کے علاقے صدر میں بینک روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 اہلکار شہید

راولپنڈی کے علاقے صدر میں بینک روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 اہلکار شہید
January 7, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی کے علاقے صدر میں بینک روڈ پر پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 اہلکار شہید، ایک ڈولفن اہلکار زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مسلح شخص نے ناکہ پر کھڑے  محافظ  پیٹرولنگ اسکواڈ کے  اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے،  جب کہ فائرنگ کی آواز سن کر ڈولفن اہل کار موقع پر پہنچا تو وہ اور ایک راہ گیر خاتون بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اور شہید بے نظیر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہیڈ کانسٹبل محمد علی اور  کانسٹیبل سعید شہید ہوگئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈولفن اہلکار حسن اکرم اور سمیرا نامی خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ شہید ہونے والے پولیس اہلکار محمد علی کا تعلق گوجر خان اور سعید احمد چونترہ کا رہائشی ہے۔