Friday, April 26, 2024

راولپنڈی کے طلبہ اور اساتذہ پر مشتمل وفدکا پاک فوج کے ساتھ ایک دن

راولپنڈی کے طلبہ اور اساتذہ پر مشتمل وفدکا پاک فوج کے ساتھ ایک دن
November 18, 2017

راولپنڈی ( 92 نیوز ) راولپنڈی کے طلبہ اور اساتذہ پر مشتمل وفد نے پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا ۔ چکلالہ میں یادگار شہداء پر حاضری دی ۔ فوجی سازو سامان اور چھوٹے ہتھیار دیکھے۔ طلبہ نے ہیلی کاپٹر سے دفاع سمیت جنگی سواریوں کا بھی مشاہدہ کیا۔


راولپنڈی کور کی جانب سے پاک فوج کی تنظیم ، فعالیت اور دفاعی صلاحیت سے متعلق طلبہ کو آگاہی دینے کیلئے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
آئی ایس پی آ ر کے مطابق راولپنڈی کے مختلف کالج اور جامعات کے 400 طلباءاور اساتذہ پر مشتمل وفد نے اس پروگرام میں شرکت کی اور سارا دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔


اس موقع پر وفد کو متعدد عسکری آلات سمیت چھوٹے اسلحہ سے فائرنگ کی مشق دیکھنے کا بھی موقع ملا ۔ وفد نے فوج کی جنگی قابلیت اورہیلی کاپٹر سے دفاع سمیت جنگی سواریوں کا بھی مشاہدہ کیا۔
وفد نے چکلالہ میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادربھی چڑھائی ۔ دورے کے اختتام پر طلبہ اور اساتذہ نے پاک فوج کے حوصلے ، عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف بھی کی۔