Friday, April 19, 2024

راولپنڈی ،کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل میں فریج اور ایئر کنڈیشنڈ کی سہولیات میسر

راولپنڈی ،کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل میں فریج اور ایئر کنڈیشنڈ کی سہولیات میسر
July 9, 2018
راولپنڈی (92 نیوز ) ایون فیلڈ کیس میں سزا یافتہ مجرم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا، جیل میں انہیں بی کلاس دی گئی ہے، جہاں انہیں اخبار، ٹی وی کے ساتھ ساتھ فریج اور ائیر کنڈیشنڈ کی سہولت بھی  میسر ہوں گی ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر گرفتاری سے بچاؤ کی خاطر قومی احتساب بیورو حکام کو مسلسل چکمہ دیتے رہے ، نیب حکام نے کیپٹن صفدر کا تعاقب کیا اور گرفتار کر کے نیب میلوڈی آفس میں منتقل کر دیا ۔ اطلاعات کے مطابق رات کے کھانے میں کیپٹن صفدر کے گھر سے دلیا بنا کر بھیجا گیا جب کہ انہوں نے بلڈ پریشر کی ادویات بھی لیں۔ اطلاعات کے مطابق جیل میں کیپٹن صفدر کے کمرے کے عین سامنے لان اور بیڈ منٹن کورٹ ہے  جبکہ ان کے کمرے میں فریج ، اے سی اور پنکھے کے ساتھ ٹی وی اور اخبار کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ، کیپٹن صفدر کو جیل میں چار مشقتی بھی دیئے جائیں گے۔