Friday, April 26, 2024

راولپنڈی کی ڈھوک پراچہ ، ڈھوک کشمیریوں اور مجسٹریٹ کالونی سیل

راولپنڈی کی ڈھوک پراچہ ، ڈھوک کشمیریوں اور مجسٹریٹ کالونی سیل
March 28, 2020

راولپنڈی   ( 92 نیوز) کورناکےکیسز سامنے آنے پر راولپنڈی   کے علاقے ڈھوک پراچہ،ڈھوک کشمیریاں  اورمجسٹریٹ کالونی  سیل کر دی گئی ،  ہی گھر کے کئی افراد میں وائرس کی تصدیق پرمکمل لاک ڈاؤن کیا گیا۔

راولپنڈی میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے لگی ، راولپنڈی پولیس نے ڈھوک کشمیریاں،ڈھوک پراچہ اور مجسٹریٹ کالونی کو سیل کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی جبکہ  لوگوں کو آگاہی دینا بھی شروع کردی ۔

متاثرہ علاقوں میں خوراک کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے پولیس نے حکمت عملی بھی مرتب کرلی ، ایس پی رائے مظہر کہتے ہیں کہ پولیس کرونا وائرس کا پھیلاو روکنے اور عوام کو بچانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

لاک ڈاؤن کے دوران برڈز شاپ پر رکھے پرندوں کو خوارک اور پانی نہ ملنے کا نوٹس لے لیا ، پالتو جانوروں کی دکانوں کے مالکان کو روزانہ مخصوص اوقات میں جانوروں اور پرندوں کو خوارک دینے کی اجازت دے دی  

وائرس پر قابو پانے کیلئے ریسیکو 1122 کے اہلکار بھی متحرک ہیں ۔ شہر کی مرکزی مرکزی شاہراہوں، بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشن روڈ کو کلورین ملے پانی سے دھو دیا۔

ادھر سرگودھا میں فیکٹری ایریا ، پیپلز کالونی اور سرائے عالمگیر کا گاؤں سمبلی سیل کر دیا گیا جب کہ خانیوال کے گاؤں 14 ایٹ آرکوبھی مکمل لاک ڈاؤن کردیاگیا۔

حیدرآباد میں  تبلیغی مرکز سے مزید 8 افراد  سندھ گورنمنٹ اسپتال کوہسار منتقل  کر دئے گئے ۔ ایمبولینس کے ذریعے 8 افراد کو قرنطینہ کوہسار منتقل کیا گیا،ایم ایس کوہسار اسپتال کے مطابق تمام مریض مقامی ہیں۔

دوسری جانب  لاہور کے ایک  اور مریض  نے کورونا کو شکست دے دی، کورونا سے صحت یابی کے بعد اسپتال سے مریض کو ڈسچارج کر دیا گیا، تشخیص کے بعد پی کے ایل آئی اسپتال سے ڈسچارج  کیا گیا۔