Saturday, April 27, 2024

راولپنڈی، کورونا کے وار سے غریب اور متوسط طبقہ مشکلات کا شکار

راولپنڈی، کورونا کے وار سے غریب اور متوسط طبقہ مشکلات کا شکار
April 2, 2020
راولپنڈی (92 نیوز) کورونا کے وار سے غریب اور متوسط طبقہ مشکلات کا شکار ہوگیا۔ وائرس کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن میں توسیع دیہاڑی دار افراد کیلئے مشکلات کا نیا پیغام لے کر آیا،،روزی روٹی کا بندوبست کرنا بھی مشکل ہوگیا۔ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کے باعث جہاں کئی حلقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، وہیں روزانہ مزدوری کرکے بچوں کا پیٹ پالنے والوں کے بھی چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔ کوہاٹ کا رہائشی شہزاد آفریدی بھی انہی لوگوں میں شامل ہے۔ راولپنڈی کی کمرشل مارکیٹ میں سڑک کنارے بیلچا اورکھدال رکھے کام کے متلاشی ہے۔ شہزاد آفریدی کو آج کل مایوس لوٹنا پڑتا ہے۔ شہزاد آفریدی حکومتی لاک ڈاون کے فیصلے کو سراہتے ہیں لیکن کچھ شکایات بھی ہیں۔ راشن کے علاوہ مکان کا کرایہ، بجلی اور گیس کے بل، یہ سب خرچے کام نہ ہونے پر شہزاد آفریدی کے لیے درد سر بن چکے ہیں۔ مخیر حضرات کی جانب سے ملنے والے امداد پر یہ مزدور خوش تو ہیں لیکن ان کیلئے ایک سبق بھی دے رہے ہیں۔ گھر میں بیٹھے چار بچوں اور بیوی کی فکرمیں مبتلا شہزاد آفریدی نئے کام تلاش کیلئے کوشاں ہے، مگر کہیں بات بنتی دکھائی نہیں دیتی۔