Friday, March 29, 2024

راولپنڈی کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹرز کی فہرستیں آویزاں نہ  ہوسکیں

راولپنڈی کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹرز کی فہرستیں آویزاں نہ  ہوسکیں
March 13, 2015
راولپنڈی(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کویقین دہانی کے باوجود راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈمیں بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹرز کی فہرستیں آویزاں نہیں کی جاسکیں۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ کنٹونمنٹ کےعلاقوں میں بلدیاتی انتخابات کے لئےووٹرزکی فہرستیں تیرہ مارچ کو آویزاں کردی جائیں گی تاہم راولپنڈی کے کنٹونمنٹ علاقوں میں ووٹرز کی فہرستیں آویزاں نہیں کی جاسکیں ۔ ترجمان کے مطابق راولپنڈی کو  کنٹونمنٹ کے انتخابات کیلئے دس وارڈزمیں تقسیم کیاگیا ہے۔ راولپنڈی کنٹونمنٹ کا درجہ کلاس ون کا ہے جس میں مجموعی طورپرممبرزکی تعداد  پچیس ہے۔