Saturday, April 20, 2024

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے کمیونٹی سنٹر کھول لیا

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے کمیونٹی سنٹر کھول لیا
April 3, 2020

راولپنڈی   ( 92 نیوز) راولپنڈی  کنٹونمنٹ بورڈ نے کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے کمیونٹی سنٹر کھول لیا جو 24 گھنٹے کام کرے گا، سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ محمد فاروق علی ملک کہتے ہیں دیگر اسپتالوں پر کورونا چیک اپ کیلئے بڑھتے لوڈ کو کم کیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں چونگی نمبر 22 پر کورونا کمیونٹی سنٹر کا باضابظہ آغاز کر دیا گیا،صدر کنٹونمنٹ بورڈ اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیر اعجاز قمر کیانی، سی ای او محمد عمر فاروق علی ملک ، تحریک انصاف کے رہنما عامر کیانی اور دیگر کنٹونمنٹ بورڈ عملے نے افتتاح کیا۔

سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ فاروق علی ملک کہتے ہیں کورونا کمیونٹی سنٹرعوام کی خصوصی سہولت کیلئے شروع کیا گیا۔رکن اسمبلی اور عامر کیانی نے امید ظاہر کی مشترکہ کوششوں جلد وائرس پر قابو پالیا جائیگا۔

صدر کنٹونمنٹ بورڈ اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر اعجاز قمر کیانی نے کورونا کے خلاف رضاکارانہ طور پر عوام کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے والے ڈاکٹروں اور عملے کو نہ صرف مبارک باد پیش کی بلکہ ان کے قومی جذبے کو بھی سراہا۔