Friday, April 19, 2024

زہریلی گیس اور سلنڈر دھماکے موت کا پیغام بن گئے‘ 5 افراد جاں بحق

زہریلی گیس اور سلنڈر دھماکے موت کا پیغام بن گئے‘ 5 افراد جاں بحق
December 2, 2015
راولپنڈی (92نیوز) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دھماکہ ہوگیا جس سے تین کان کن جاں بحق ہو گئے۔ راولپنڈی میں اسکریپ ڈیلر کی دکان میں ہونے والے دھماکے نے ایک شخص کی جان لے لی جبکہ لیہ میں خوانچہ فروش کی ریڑھی پر سلنڈر پھٹ گیا جس سے خوانچہ فروش سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مختلف شہروں میں ایک ہی روز میں ہونے والے تین مختلف افسوسناک واقعات نے پانچ افراد کی جان لے لی اور دس افراد زخمی ہو گئے۔ لورالائی کی تحصیل دکی میں واقعہ ایک کوئلے کی کان میں دھماکہ زہریلی گیس بھرنے سے ہوا جس میں تین کان کن ولی خان ، نذر شاہ اور محمد اشرف جاں بحق اور دو کان کن زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دوسرا افسوسناک واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا جہاں کباڑیے کی دکان میں دھماکے نے دو افراد اجمل اور شیر علی کی جان لے لی جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے کباڑیے کو حراست میں لے لیاہے۔ دھماکے کا تیسرا واقعہ لیہ میں پیش آیا جہاں خوانچہ فروش کی ریڑھی پر سلنڈر پھٹ گیا اور خوانچہ فروش شیر رحمان شدید زخمی ہوگیا۔ موقع پر موجود چار گاہکوں کو بھی معمولی زخم آئے۔