Thursday, April 25, 2024

راولپنڈی ڈینگی کی ہٹ لسٹ پر آ گیا

راولپنڈی ڈینگی کی ہٹ لسٹ پر آ گیا
October 20, 2015
راولپنڈی (92نیوز) ڈینگی کا خوف و ہراس کم نہ ہوسکا ، مرض راولپنڈی شہر کے تمام علاقوں میں پھیل گیا ہے۔ ڈینگی نے شکریال کا پورا علاقہ اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی اداروں کی غفلت کے باعث مرض پھیلا۔ تفصیلات کے مطابق وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ڈینگی کا مرض کم ہونے کے بجائے پھیلتا ہی چلا جا رہا ہے۔ شکریال کے علاقے ضیا مسجد میں تو ڈینگی نے ہر گھر گھر میں ڈیرے ڈال لیے ہیں‘ ایک ایک گلی کے پانچ پانچ مریض ہسپتالوں میں پہنچ گئے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ دیگر علاقوں میں بھی ڈینگی بخار کے متاثرہ مریض ہسپتالوں کا رخ کررہے ہیں جہاں ہر کاونٹر پر مریضوں کا رش نظرآتا ہے۔ شہری شدید بخار ، سراور جسم میں شدید درد کی شکایت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ متاثرہ مریض علاج کی سہولتوں سے تو مطمئن ہیں مگر انہیں حکومت سے یہ گلہ ہے کہ وبا کے باوجود مچھر کی افزائش روکنے کے خاطر خواہ انتظام نہیں کیے جارہے۔