Tuesday, April 23, 2024

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام میراتھن ریس کا انعقاد

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام میراتھن ریس کا انعقاد
April 7, 2019

راولپنڈی (92 نیوز) عالمی یوم صحت پر راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام میراتھن ریس  کا انعقاد کیا گیا ۔

 مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے میراتھن ریس  میں شرکت کی، شرکا کا کہنا تھا کہ صحت مند زندگی کے لئے ایسی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں۔

راولپنڈی چیمبر اف کامرس کےزیر اہتمام ایوب پارک میں میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں ساٹھ سے زائد شرکا نے حصہ لیا۔

میراتھن میں مردوں کے لیے 4.6 جبکہ خواتین کے لیے 2.3کلومیڑ کا ٹریک مختص کیا گیا تھا بچے بھی بڑوں کے ہمراہ ریس میں شریک رہے۔

شرکا نے ویک اینڈ پر میراتھن کے انعقاد کو سراہا ان کا کہنا تھا بیماریوں سے بچنے اور صحت مند زندگی کے لیے ورزش سمیت ایسی سرگرمیوں کو روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنانا بہت ضروری ہے۔

میراتھن کا انعقاد ہر سال لگائے جانے والے راول ایکسپو کی کڑی ہے ، میراتھن کے اختتام پر شرکا میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئی ۔