Thursday, March 28, 2024

راولپنڈی ، چکری کے علاقے سے عمران شاہ نامی دہشت گرد گرفتار

راولپنڈی ، چکری کے علاقے سے عمران شاہ نامی دہشت گرد گرفتار
October 26, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) محکمہ انسداد دہشتگردی نے راولپنڈی میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے چکری سے ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی نے راولپنڈی کے علاقے چکری میں کارروائی کی جس کے دوران عمران شاہ نامی دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا ۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم  سے ہے۔ دہشت گرد راولپنڈی میں حساس اداروں کے دفاتر کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور بم بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔ گرفتار دہشت گرد سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔