Friday, May 17, 2024

راولپنڈی: پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار  

راولپنڈی: پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار  
August 27, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) تھانہ آبپارہ کی حدود میں پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، ملزم کے قبضہ سے بیس لٹر شراب برآمد۔

ملک بھر مین منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام کے مطابق تھانہ آبپارہ کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے منشیات فروش گرفتار کر لیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضہ سے بیس لٹر شراب برآمد ہوئی۔ منشیات فروش کی شناخت رشید عرف شیدا کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ واضع رہے کہ اس سے قبل بھی راولپنڈی اسلام آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔