Thursday, April 25, 2024

راولپنڈی پولیس کاڈھوک کالاخان میں چھاپہ،جعلی شیمپو بنانےوالی فیکٹری پکڑلی

راولپنڈی پولیس کاڈھوک کالاخان میں چھاپہ،جعلی شیمپو بنانےوالی فیکٹری پکڑلی
August 27, 2016
راولپنڈی(92نیوز)راولپنڈی پولیس نے ڈھوک کالا خان میں چھاپہ  مار کر جعلی شیمپو بنانے والی فیکٹری پکڑ لی، چھاپے کے دواران کیمیکل اور مصنوعات قبضے میں لیکرچار ملزموں کو گرفتارکر لیا۔ تفصیلات کےمطابق  صادق آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈھوک کالا خان کے علاقے میں  چھاپہ مارا جہاں کچھ افراد  نے ایک گھر میں جعلی شیمپو بنانے والی فیکٹری بنا رکھی تھی۔  ملزم  عرصہ دراز سے معروف برانڈ کے جعلی شیمپو بنا کرجڑواں شہروں کی مارکیٹوں میں سپلائی کرتے ہیں۔  پولیس نے بڑی تعداد میں شیمپو بنانے والے کیمیکلز اور شیمپو سے بھری بوتلیں قبضے میں لے لیں۔ پولیس کےمطابق  گرفتار کئے گئے چاروں ملزموں کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے اور وہ عرصہ دراز سے جعلی شیمپو بناکر فروخت کررہے تھے۔