Sunday, September 8, 2024

راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن‘ دو افغانیوں سمیت 170 افراد گرفتار

راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن‘ دو افغانیوں سمیت 170 افراد گرفتار
January 16, 2016
راولپنڈی (92نیوز) راولپنڈی پولیس کا تھانہ صادق آباد کے علاقے میں سرچ آپریشن‘ دو افغان باشندوں سمیت 170 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے تھانہ صادق آباد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں دو افغان باشندوں سمیت 170 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے گرفتار افراد سے اسلحہ اور لیپ ٹاپ برآمد کر لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔