Monday, September 16, 2024

راولپنڈی: پولیس، حساس اداروں کا سرچ آپریشن بھاری اسلحہ برآمد 

راولپنڈی: پولیس، حساس اداروں کا سرچ آپریشن بھاری اسلحہ برآمد 
August 16, 2017

راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی ٹیکسلا کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کے دوران 20 کلو بارودی مواد، غیر ملکی کرنسی اور بھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

حساس اداروں اور پولیس نے راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 20 کلو بارود، 35 ڈیٹونیٹرز، بارہ بور اور 8ایم ایم بندوقیں برآمدکرلیں۔

آپریشن کے دوران افغان کرنسی اور یو اے ای درہم بھی برآمد کئے گئے تاہم زیر حراست ایک ملزم عبدالرحمن پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

قبضہ میں لیا گیا بارود،ڈیٹونیٹر،اسلحہ تھانہ ٹیکسلا منتقل کر دیا گیا جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے۔