Friday, May 17, 2024

راولپنڈی ، پولیس اہلکار ویڈیوبناتے رہے ،ڈاکو فرار ہوگیا

راولپنڈی ، پولیس اہلکار ویڈیوبناتے رہے ،ڈاکو فرار ہوگیا
September 15, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز)راولپنڈی میں گزشتہ روز   مبینہ مقابلے میں زخمی ہونے والے اہلکار کی قلعی کھل گئی  ، پولیس اہلکار ڈاکو کی گرفتاری کے بعد ویڈیو بناتے رہے ، ڈاکو موقع ملتے ہی فرار ہو گیا جب کہ اہلکار ملزم کی گولی سے نہیں اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ گزشتہ شب راولپنڈی  تھانہ کینٹ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ رپورٹ ہوا  ، جس میں کہا گیا کہ پولیس اہلکار موٹرسائیکل سوار ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا ۔ مگر آج مبینہ مقابلے کی قلعی کھل گئی اور پتہ چلا کہ زخمی ہونے والا پولیس اہلکار ملزم کی نہیں اپنے ہی ساتھی کی فائر کی گئی گولی سے زخمی ہوا  ۔ کانسٹیبل نے ملزم کو گرفتار کرنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی اور ویڈیو بنوانا شروع کر دی۔بس پھر کیا تھا کہ ملزم کو موقع مل گیا بائیک اسٹارٹ کی اور بھاگ نکلا ۔ اب کانسٹیبل فہیم گھبرایا اور فائر کر دیا فائر ملزم کی بجائے ہیڈ کانسٹیبل شفیق کو لگ گیا۔ملزم تو بھاگ نکلا مگر کانسٹیبل شفیق زخمی ہو گیا ۔