Tuesday, May 21, 2024

راولپنڈی پولیس اور انتظامیہ نے ڈیجیٹل ڈیوائسز کا آغاز کردیا

راولپنڈی پولیس اور انتظامیہ نے ڈیجیٹل ڈیوائسز کا آغاز کردیا
January 4, 2020
راولپنڈی( 92 نیوز) راولپنڈی پولیس اور ضلعی انتظامیہ بھی ڈیجیٹل مہم میں پیش پیش ہیں ، پولیس نے تھانوں میں مدد گار ڈیجیٹل ڈیوائس کا آغاز کردیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے پنجاب قیمت ایپ سے ڈیجیٹل خریداری کا آغازبھی کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کی ڈیجیٹل پاکستان مہم زور پکڑنے لگی جس میں  راولپنڈی پولیس اور انتظامیہ بھی پیش پیش ہیں ،  پولیس نے تھانوں میں مدد گار ڈیجیٹل ڈیوائس کا آغاز کردیا۔ سائلین پولیس اسٹیشنز میں دادرسی نہ ہونے پر مدد گار ڈیوائس کا بٹن دبائیں گے،بٹن دباتے ہی متعلقہ سرکل کے ڈی ایس پی سے رابطہ ہوجائے گا ، سائل اپنی فریاد ڈی ایس پی کو بتائے گا جس پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔ روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول رکھنے کیلئے راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے پنجاب قیمت ایپ سے خریداری کا آغاز کردیا ، اب صارفین گھر بیٹھے سبزیاں اور پھل سرکاری ریٹ پر خرید سکیں گے ، ابتدائی طور پر سیٹلائٹ ٹاؤن اور ویسٹریج کے رہائشی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے جبکہ جلد ہی اس کا دائرہ کار پورے راولپنڈی تک بڑھایا جائیگا۔