Wednesday, April 24, 2024

راولپنڈی : پوسٹ مارٹم رپورٹ نے پولیس کی من گھڑت کہانی کا بھانڈا پھوڑ دیا،دونوں بھائیوں کو موٹرسائیکل سے اتار کر پیٹ میں گولیاں ماری گئیں

راولپنڈی : پوسٹ مارٹم رپورٹ نے پولیس کی من گھڑت کہانی کا بھانڈا پھوڑ دیا،دونوں بھائیوں کو موٹرسائیکل سے اتار کر پیٹ میں گولیاں ماری گئیں
June 7, 2015
راولپنڈی(92نیوز)راولپنڈی میں پولیس قاتل اہلکاروں کو بچانے کے لیے سرگرم ہوگئی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے پولیس کے من گھڑت موقف کا بھانڈا پھوڑدیاپولیس نے  گولی مارنے والے اہلکاروں کو فرار کرادیا،تفتیش الجھانے کے لیے موقع پر غیرموجود اہلکاروں کی گرفتاری ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے ظلم و بربریت کی حد ہی کردی دو نوجوانوں کو موٹر سائیکل سے اتار کر پیٹ میں گولیاں ماردیں،نوجوانوں کے جاں بحق ہونے پر پولیس نے من گھڑت کہانی گھڑی اور اعلیٰ حکام کو موقف دیا کہ ناکے پر نہ رکنے پر گولی چلائی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ نے پولیس کی جھوٹی کہانی کا پول کھول دیا جس پر پولیس قاتل اہلکاروں کو بچانے کے لیے بھرپورطریقے سے سرگرم ہوگئی ہے۔ موقع پر موجود کانسٹیبل عمیر اور زبیر کو فرار کرا دیا تفتیش کو الجھانےاور حکام کو مطمئن کرنے کے لیےاے ایس آئی محمد شریف اور کانسٹیبل ظہیر کی گرفتاری ظاہر کی گئی جو موقع پر موجود ہی نہیں تھےاب تفتیش میں یہ بات ثابت ہوجائےگی کہ  محمد شریف اور کانسٹیبل ظہیر تو موقع پرموجود ہی نہیں تھے۔ پنجاب پولیس کے ان ہتھکنڈوں کی کہانی نئی نہیں ہے اس صورتحال نے یہ سوال کھڑا کردیا ہے کہ کیا کبھی کسی جرم کرنے والے اہلکار کو سزا ہوسکے گی۔