Friday, April 19, 2024

راولپنڈی: پانچ مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

راولپنڈی: پانچ مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
June 29, 2015
راولپنڈی(92نیوز)راولپنڈی میں پانچ مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ہولی فیملی اسپتال کی انتظامیہ کا موقف ہے کہ تین مریضوں کو سعودی عرب اورایک کو ملائیشیاء میں ڈینگی کا مرض لاحق ہوا، راولپنڈی تاحال ڈینگی وائرس سے محفوظ ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں پانچ مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے تین مریض سعودی عرب ، ایک ملائیشیا اور ایک کراچی سے راولپنڈی پہنچا۔ پانچوں مریضوں کے ڈینگی وائرس کے دوبارہ بھی ٹیسٹ کرائے گئے تو ٹیسٹ کنفرم نکلے۔ انتظامیہ کا موقف تھا کہ بیرون ملک سے آنے والے چاروں مریضوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی سے آنے والا مریض ہولی فیملی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ ڈینگی سیل کے سربراہ ڈاکٹر جاوید کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے پانچ مریضوں میں سے کسی کا تعلق راولپنڈی سے نہیں راولپنڈی شہر تاحال ڈینگی وائرس سے محفوظ ۔