Wednesday, May 8, 2024

راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز ، پاکستان کے 3 وکٹوں پر 145 رنز

راولپنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز ، پاکستان کے 3 وکٹوں پر 145 رنز
February 4, 2021

راولپنڈی ( 92 نیوز) راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا ئے ، دن کا آخری سیشن بارش کی نذر ہوگیا،میچ مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا پڑگیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین  دوسرے ٹیسٹ کا پہلا روز بارش کے باعث جلد ختم کر دیا گیا ،  راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے آخری سیشن کا کھیل نہ ہو سکا، پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 145رنز بنائے ۔

قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ٹاپ آرڈر ایک بار پھر فلاپ ہو گیا، عمران بٹ 15،  عابد علی 6اور اظہر علی کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

22رنز پر تین وکٹیں گرنے پر کپتان بابر اعظم اور فواد عالم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 123رنز کی شرکت داری کرتے ہوئے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا۔
 چائے کے وقفے تک پاکستان نے 3وکٹوں کے نقصان پر145رنز بنائے لیکن بارش کے باعث میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا ،بابر اعظم 77اور فواد عالم 42رنز بنا کرکریز پر موجود ہیں ۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے دو اور اینرچ نورجے نے ایک وکٹ حاصل کی۔